لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا۔
باغی ٹی وی: گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اجلاس طلب کیا ہے جس سلسلے میں گورنر ہاؤس کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ جاری کرکے شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا مشن،امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
مراسلے کے مطابق اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی جائےگی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وفد پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے معاملے پر آج 12 بجے گورنر ہاؤس میں حکام سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی سربراہی میں وفد گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔
سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ صدر مملکت کو پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے، درخواست میں وفاقی حکومت، صدر ، گورنر پنجاب، نگران وزیر اعلیٰ کو فریق بنایا گیا-
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 10 فروری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا،دوسری جانب عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا-