پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا مشن،امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

0
26

پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا مشن،امریکا کا 18 رکنی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے-

باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ وفد کے ہمراہ رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گےامریکی وفد 14 سے 18 فروری تک بنگلہ دیش اور پاکستان کا دورہ کرے گا-

ترکیہ میں 5 ہزار افراد کی لاشیں اجتماعی قبروں میں دفن

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن اور اسلام آباد عمران خان دورکے کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، وفد سرکاری حکام، سول سوسائٹی ارکان اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا، وفد پاک امریکا اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرے گا-

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ وفد موسمیاتی بحران کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون پر بھی بات کرے گا، وفد پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط سیکورٹی تعاون کی بھی توثیق کرے گا،قونصلرچولیٹ پشاور کی مسجد میں حالیہ دہشت گرد حملے پر امریکی تعزیت کا اظہار کریں گے-

بھارت میں ہر 16منٹ میں ایک خاتون کی عصمت دری کی جاتی ہے، رپورٹ

Leave a reply