اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کا آپریشن،ایک ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

0
51
اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کا آپریشن،ایک ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہے

دوران آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران آپریشن سیکورٹی اداروں نے ایک ملزم بھی گرفتارکر لیا جبکہ مزیدملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کا مقصد شہربھرمیں سکیورٹی کو موثربنانا ہے.

علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سی پی او آپر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے ریسکیو 15سنٹر جی ایٹ میں کرسمس سیکور ٹی کو فول پر وف بنا نے کے لیے کر سچن کا لو نی اقبال ٹا ون اسلام آباد ، نیو شکر یا ل ضیا ءمسجد اسلام آباد اور ضلع بھر کے پادریوں سے ملاقات کی ، اس مو قع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ملک جمیل ظفر ، زونل ڈی پی اوز د یگر افسران بھی مو جو د تھے، ملاقات میں اس با ت کا فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں کر سمس اور نیو ائیر نائٹ کی سکیورٹی کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے،اسلام آبادمیں مختلف جگہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے سرچ آپریشنز کئے جائیںاوراپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر چرچز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے، کسی بھی صورت میں سکیورٹی خدشات کو نظر انداز نہ کیا جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور خصوصاً ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے ،

ضلع بھر میں سرچ آپریشنز و سنیپ چیکنگ جاری رکھی جائے۔ ایگل سکواڈ ز کو مزید متحرک اور موثر بنایا جائے، ہر علاقے میںہاٹ اسپاٹ کی شناخت کر کے ان علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیںاور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے ، انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

Leave a reply