گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر اور ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی گورنر آفس میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکو احتساب سہولت سیل (اے ایف سی) پر تفصیلی بریفنگ دی اور احتساب سیل کے مندرجات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین نیب کی نگرانی ادارے میں کی گئی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں ترقی کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔جبکہ ڈپٹی چیئرمین نیب نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کسی کے ساتھ زیادتی ہو گی، نہ ہی کسی کی عزت نفس مجروح ہونے دی جائے گی۔انہوں نے احتساب سہولت سیل کے دائرہ کار کو مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز تک پھیلانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں ڈائریکٹر لیول کے آفیسر کی نگرانی میں بزنس سہولت سیل قائم کئے جاچکے تاہم عنقریب تمام چیمبر آف کامرس میں احتساب سہولت سیل قائم کئے جائیں گے تاکہ بزنس کمیونٹی کے حوالہ سے شکایات کو اے ایف سی کی وساطت سے دیکھا جا سکے۔
صوبائی اسمبلی پنجاب میں تجویز کردہ اے ایف سی کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سیل سپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر نگرانی گریڈ 20 کے آفیسر کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی معزز ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف درج شکایت کو احتساب سہولت سیل میں سکروٹنی کیلئے ریفر کیا جائیگا۔ سیل صوبائی اسمبلی ممبران کے خلاف نیب کو موصول شکایات پر ابتدائی سکروٹنی کرے گا اس طرح مستقبل میں نیب کسی بھی ایم پی اے کے خلاف موصول شکایت ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا۔سیل ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ شکایت بذریعہ سپیکر نیب کو واپس ارسال کرے گا۔
ڈپٹی چیئرمین نیب نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نیب آئندہ اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی نہیں کرے گا علاوہ ازیں غلط اور بے بنیاد درخواست پر درخواست دہندہ کے خلاف نیب میں کارروائی ہوگی۔گورنر پنجاب نے چیئرمین نیب کے مثبت اقدامات کو سراہا اور گورنر آفس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ڈی جی نیب کی نگرانی میں نیب لاہور میں ہونے والے عوام دوست اقدامات کی تعریف کی۔ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو احتساب سہولت سیل کا مسودہ حوالہ کیا جبکہ گورنر پنجاب کیجانب سے انہیں شیلڈ دی گئی۔
وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات
5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا
فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا
وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم
ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا
پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں