تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے گورنرسندھ کومحکمہ ریلوے اور کراچی سرکلرریلوے سے متعلق کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ محکمے میں عوام کو آرام دہ سفر فراہم کرنے کیلیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ریلوے کوجدید خطوط پر چلانے کیلیے بھی بعض اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کوخوشگوار سفر میسرآجائیگا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے ۔ حکومت قومی اداروں میں اصلاحات یقینی بنا رہی ہے۔

Shares: