لاہور: حکومت کا موبائل فون سروس بند کرنےکااعلان:سن کرہرکوئی پریشان،اطلاعات کے مطابق حکومت نے موبائل فون سروس بند کرنے کااعلان کر دیا۔
تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ یوم پاکستان پریڈ کے دن 25 مارچ کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر اس حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ پریڈ کے دن یعنی 25 مارچ کو موبائل فون سروس صبح 5 بجے سے لے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔
اس کے علاوہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر پریڈ تک جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس نے نیا ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے، تا کہ پریڈ کے دوران ٹریفک رواں دواں رہے۔ کورل چوک سے ایکسپریس وے بھی مکمل بند رہے گا، جبکہ اس راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرکز کے لیے نیا ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔








