حکومت کوسخت دھچکا: نائب گورنر بم دھماکے میں ہلاک

0
38

اسلام آباد :حکومت کوسخت دھچکا: نائب گورنر بم دھماکے میں ہلاک،اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ نائب گورنر محبوب اللہ محبی آج اپنی گاڑی میں نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔’ٹارگیٹ کلنگ‘ کا یہ واقعہ کابل کی نو ویں پولیس ضلع میں پیش آیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق ارائیں نے بتایا کہ اس واقعے میں ڈپٹی گورنر کے سکریٹری کی بھی موت ہوگئی جب کہ ان کے دو محافظ زخمی ہوگئے۔حالیہ ہفتوں میں کابل کی صبح کا آغاز بالعموم ٹارگیٹ کلنگ، ہلاکتوں، قتل اور بم دھماکوں سے ہورہا ہے۔

کابل پولیس نے بتایا کہ آج صبح کے وقت ایک دیگر واقعے میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک اور ایک دیگر کو زخمی کردیایہ واقعہ شہر کی پولیس ڈسٹرکٹ نمبر بارہ میں پیش آیا۔

ابھی تک کسی جنگجو گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Leave a reply