حکومت عوام کوریلیف دینے میں مصروف:سی این جی کے نرخ میں 7 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی

0
70

لاہور: حکومت عوام کوریلیف دینے میں مصروف:سی این جی کے نرخ میں 7 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی،اطلاعات کے مطابق درآمدی ایل این جی مزید سستی کر دی گئی، اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 1.39 ڈالر اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کر دی ہے، پنجاب اور اسلام آباد کے لئے سی این جی کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لٹر کی کمی کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جون کے لیے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 6.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے، سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے، اس سے قبل مئی میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اورسوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 7.45 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے، سی این جی کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لٹر کی کمی کردی گئی ہے، قیمت میں کمی کااطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Leave a reply