کشمیر میں بھارتی ظلم کرفیو کا ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوا مگر حکومت کچھ نہ کر سکی۔ سینیٹر رحمان ملک

0
48

اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کشمیر افئیرز و گلگت بلتستان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد پیش کی جسے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے متفقہ طور پر منظور

کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کمیٹی مودی مظالم کی شدید مذمت اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور حکومت سے مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت مودی کی کشمیر مخالف اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائے۔ سینیٹر راجہ ظفرالحق و دیگر ممبران نے سینیٹر رحمان ملک کی تجویز کی بھرپور تائید کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت موثر انداز سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم کرفیو کا ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوا مگر حکومت کچھ نہ کر سکی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ سے ایک بھی قرارداد منظور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اگر گیمبیا روہینگیا کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جاسکتاہے تو پاکستان کیوں نہیں؟حکومت گیمبیا کی طرح پاکستان بھی مودی کے مظالم کے خلاف عالمی عدالتوں میں جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے لیکر او آئی سی و اقوام متحدہ کو مودی کے خلاف کئی خطوط لکھے۔

Leave a reply