سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کیلئے ڈٹ گئے:غریبوں کے الاونس کون بڑھائے گا

0
40

لاہور: سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کیلئے ڈٹ گئے:غریبوں کے الاونس کون بڑھائے گا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے۔ سیکرٹریٹ کے باہر تیسرے روز بھی دھرنا، مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا جبکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

سخت گرمی میں 20 سے زائد سرکاری محکموں کے ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین نے سیکرٹریٹ کے باہر سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند رکھا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس اور ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر احتجاج میں شدت لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مظاہرین نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر صوبائی تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار رہی اور شہری بھی شدید گرمی میں مشکلات سے دوچار رہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پراس وقت یہ بحث بھی زور پکڑرہی ہے کہ سرکاری ملازمین کوتوہرقسم کا الاونس مل جاتا ہے لیکن غریب کدھر جائیں ، وہ بھی تومحنت مزدوری کرتے ہیں ، ان کو کون الاونس دے گا

Leave a reply