ٹھٹھہ :پیرا میڈیکل سٹاف پر کراچی میں وحشیانہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ساحلی پٹی کے سرکاری ہسپتالوں کی تالا بندی

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے مطالبات کی منظوری اور کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین اور خواتین پر تشدد کے خلاف ساحلی پٹی کے سرکاری ہسپتالوں کی تالا بندی کی گئی ، ایمرجنسی سینٹر کینجھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے کالی پٹیاں باندھ کر آر ایچ سی جھرک سینٹر جی جی ایچ اے کے کارکن نذیر سومرو سمیت جی ایچ اے کی مرکزی قیادت پر جھوٹی ایف آٸی آر درج کرانے اور کراچی میں لیڈی ھیلتھ ورکرز پر وحشیانہ تشدد اور گھارو کی تین لیڈی ھیلتھ ورکرز کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا.,ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے پرامن مظاہرہن پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی ہم مذمت کرتے ہیں، رسک الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث مریض دربدر رہے اور پیرا میڈیکل ملازمین نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے باز ی کی گئی

Leave a reply