بستی ملوک گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کے سینئر ٹیچر چودھری مختار کی میڈیا سے گفتگو
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/01/IMG-20210124-WA00913.jpg)
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک 170/10R کے سینئر ٹیچر چوہدری مختار احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام والدین اپنے کمسن اور نابالغ بچوں کی نادرا آفس میں رجسٹریشن کرائیں اور ان کا فارم ” ب” حا صل کریں۔بچوں کے فارم ” ب” کی ایک نقل بچوں کے کلاس انچارج کو ضرور جمع کرائیں۔تاکہ آپکا بچہ تعلیم سمیت تمام سرکاری سہولیات حاصل کر سکے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات کے ب فارم کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021ء مقرر کی گئی ہے۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )