لاہور:حکومت کے پاس اتنی اہلیت ہی نہیں‌کہ وہ مشکل وقت میں بہترین کارکردگی دکھا سکے ،محسن بیگ کا شاندار تبصرہ ، اطلاعات کے مطابق معروف صحافی محسن بیگ نے آن لائن نیوز میں تبصرہ کرتے ہوئے حکومت پرسخت تقید کی ہے

حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اہل لوگ ہی نہیں ، محنس بیگ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عمران خان پراعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیئے مگرعمران خان لوگوں کی امیدوں‌پرپورے نہیں اترسکے

محنس بیگ نے مزید کہا کہ حالات بہت خراب ہورہے ہیں ، پاکستان کے پاس اس وقت ملکی نظام چلانے کے لیے پیسے نہیں ہیں ، سعودی عرب سے ادھارملنے والے پٹرول کی مدت بھی ختم ہورہی ہے اور عرب امارت نے بھی ہاتھ کھینچ لئے ہیں

 

 

محنس بیگ کا کہنا ہے کہ صرف چین ہی رہ گیا ہے جس نے پاکستان کو دیئے ہوئے قرض میں رعایت دی ہے ورنہ باقی سب ممالک نے پاکستان سے قرض واپس کرنے کے اشارے کردیئے ہیں‌

محنس بیگ کہتے ہیں کہ دوسری طرف سی پیک کے حوالے سے چین کو پاکستان سے کنسرنز ہیں‌، روس سے ایران گیس پائپ لائن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معادہ منسوخ‌کرکے اچھا نہیں کیا ، اسد عمر پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کےلوگ وزیراعظم کودرست سمت میں نہیں لےجارہےجس کا نقصان ہوسکتا ہے

؛

Shares: