مردان:حکومت کے خدشات درست ثابت ہوئے:5 افغان دہشت گردگرفتار،خطرناک انکشافات،اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ کے مطابق مردان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والےغیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانےکا منصوبہ تھا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے حکومت نے سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کی بنیادپرخبردارکیا تھا کہ پاکستان دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں

Shares: