گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لاگو ہو جائے گا. مشتاق غنی

0
32

گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لاگو ہو جائے گا. مشتاق غنی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر رہنے والے پی ٹی آئی کے رہنماء مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اگر گورنر غلام علی نے کل تک انتخابات کی تاریخ نہ دی تو عدالت عظمیٰ سے رجوع کروں گا۔ مشتاق غنی نے مزید کہا کہ میں بحیثیت اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی گورنر حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لاگو ہو جائے گا جس کی درخواست میں سپریم کورٹ میں دائر کروں گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ گورنر حاجی غلام علی نے دینی ہے تاہم وہ اب تک انتخابات کی حتمی تاریخ نہیں دے سکیں ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت بھی ہوچکی ہے، جس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب عمران خان نے لاہور میں نکالی جانے والی ریلی سے اپنی بلٹ پروف گاڑی کے اندر سے مختصر خطاب کیا۔ جبکہ دو بار ریلی ملتوی ہونے کے بعد بالآخر عمران خان آج ریلی نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ ریلی زمان پارک سے داتا دربار جانی تھی تاہم عمران داتا دربار سے پہلے ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس روانہ ہوگئے۔ داتا دربار پر منتظر کارکن مایوس ہوگئے ۔

سینٹرل پنجاب کی قیادت نےداتا دربارچوک پرساؤنڈسسٹم اور اسٹیج لگایا تھا۔ جبکہ پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث زمان پارک سے داتا دربار کے راستے میں ٹریفک متاثر رہی، ریلی میں ایمبولینس بھی کئی منٹ تک پھنسی رہی۔

Leave a reply