گورنر پنجاب نے اسرائیلی مظالم کی ویڈیو شیئر کردی

باغی ٹی وی : گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائر نگ کی ویڈیو شیئر کر دی

چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن نہیں ہوگا۔ مسجد الاقصی پرحملہ بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی ہے۔ قوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پرخاموشی شر مناک۔ امت مسلمہ کو بھی اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف دوٹوک پالیسی بنانا ہوگی۔


بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازم ہو چکا ہے۔ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر فورم پر انکے ساتھ ہے۔

Shares: