کون بنا ہے وائس چانسلر،گورنرپنجاب نے بتا بھی لگابھی دیا

لاہور:پنجاب کے ایجوکیشن سسٹم میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے اکثروبیشتر ہوتے رہتے ہیں‌مگرآج تو گورنرپنجاب نے ایک لمبی فہرست بتاکر حیران ہی کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق آج گورنرپنجاب نے بطور چانسلر متعددسمریوں کی منظوری دےدی-

باغی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نزیر پاشا کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی-

گورنر پنجاب نے انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،وائس چانسلر، محمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کوخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی-

گورنرپنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور،وائس چانسلر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کر نے کی منظوری دے دی –

گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ذاکر زکریا، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو یونیورسٹی آف ساہیوال کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی-

Comments are closed.