عوامی شکایت کے فوری ازلہ کیلئے وفاقی حکومت کا ایک اور اہم قدم ، وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو وفاقی محکموں کی کار کردگی مانٹیر کر نے کی ہدایات کر دی ، چوہدری محمدسرور نے وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی محکموں کے صوبائی سر براہان کا اجلاس طلب کر لیا
گور نر پنجاب نے وفاقی محکموں کے لاہور میں قائم دفاتر کے انتظامی افسران کو بھی اجلاس میں بلا لیا وفاقی محکموں کے صوبائی سر براہوں کا پہلا اجلاس کل (بدھ)30دسمبر کو گور نر ہاوس لاہور میں ہوگا ، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور گور نر ہاوس میں ہونیوالے پہلے اجلاس کی صدارت کر یں گے
اجلاس میں وفاقی محکموں کی پنجاب میں کار کردگی کا جائزہ لینے کا طر یقہ کار بھی طے کیا جائیگا ، گورنر پنجاب نے ڈپٹی سیکرٹری ظہیر عباس چٹھہ کو وفاقی محکموں کیلئے فوکل پرسن مقرر دیا، ظہیرعباس چٹھہ گور نر ہائوس سے وفاقی محکموں میں کوارڈی نیشن کے فرائض سرانجام دے گا
فوکل پر سن ظہیر عباس چٹھہ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ سے بھی باقاعدہ رابطہ رکھیں گے
وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایت کا فوری ازلہ یقینی بنائیں گے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ہماری اولین تر جیح ہے ۔
شفافیت اور میرٹ پر نہ پہلے حکومت نے سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کر ے گی۔ گور نر چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ تمام محکموں کے افسران کے ذمہ داری ہے وہ عوامی شکایت سنے اور انکو حل کریں ۔