،گورنر سندھ سے ہالینڈ کے سفیر ولیم واؤٹر پلمپ کی ملاقات

0
36

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر ولیم واؤٹر پلمپ(Willem Wouter Plomp) نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ باالخصوص شہر کراچی میں معاشی تعاون کو بڑھانے ، نئے منصوبوں کو نافذ کرنے اور نئی سرمایہ کاری کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مضبوط باہمی سفارتی رابطوں کے ذریعے ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔ گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر ولیم واو ٴٹر پلمپ نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ کے لئے زراعت اور ڈیری فارمنگ کے شعبے میں بڑی صلاحیت اور گنجائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں .

Leave a reply