گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل رات 7 بجے گورنر ہاؤس میں ایک لیکچر دیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کے لیے دعوت نامہ اور شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی، جس کا مقصد سکیورٹی مسائل کو مدنظر رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آئی ٹی کے طلبہ اگر شرکت کرنا چاہیں تو وہ اپنا دعوت نامہ گورنر ہاؤس سے حاصل کر سکتے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہمراہ دعوت نامہ اور شناختی کارڈ ضرور لائیں، کیونکہ بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کل کے پروگرام کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی تھی، جہاں انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ معروف سکالر نے خیر مقدم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.