مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا ڈی ایس پی تعینات

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) ...

اوچ شریف: ڈینگی مہم تیز، غفلت پر سخت کارروائی کی وارننگ

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان):...

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ...

گوندا کو دیکھ کر اداکاری شروع کی

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی اس موقع پر انہیں ایوارڈ بھی ملا . ایوارڈ لینے کےلئے وہ سٹیج پر گئے جہاں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اور بھارتی فنکار ایک بار پھر ایک ساتھ کام کریں. ان کے سامنے بالی وڈ اداکار گوندا بھی بیٹھے ہوئے تھے فہد مصطفی نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ انہوں‌نے اداکاری گوندا کو دیکھتے ہوئے شروع کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں‌رہتے ہوئے ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ گوندا کی طرح‌ہی اداکاری کروں. فہد مصطفی نے کہا کہ گوندا سر میں آپ کو بہت بڑا مداح

ہوں اور ہمیشہ ہی رہوں گا. انہوں نے مزید کہا کہ میری بہت زیادہ خوش قسمتی ہے کہ جس سٹیج پر آج گوندا موجود ہیں وہیں پر میں کھڑا ہوں. میرے سامنے ہمایوں سعید بھی موجود ہیں میں ان کا بھی بہت بڑا مداح ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اور پاکستانی ایک ہی سٹیج پر موجود ہیں خوشی اور فخر کی بات ہے . یاد رہے کہ فہد مصطفی پاکستانی اداکار ہیں انہوں نے بہت سارے ڈراموں میں کام کیا لیکن اب انہوں نے خود کو فلموں کی حد تک محدود کر لیا ہےاور وہ صرف فلموں میں‌ہی شائقین کو نظر آتے ہیں. رواں برس ان کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی .