بالی وڈ اداکار گوندا اور ان کی اہلیہ سنیتا نے حال ہی میں‌ایک انکشاف کیا ہے ان کے گھر ایک امیرزادی نے نوکرانی بن کر کام کیا. گوندا نے بتایا کہ ایک روز میں اپنے گھر کے باہر نکلا تو دیکھا ایک لڑکی کھڑی ہے مجھے لگا اسکو ملازت کی ضرورت ہے میں نے اس سے پوچھا کہ کام کاج کرو گی تو اس نے کہا کہ ہاں میں‌کروں گی گوندا نے مزید کہا کہ جب اس نے کہا کہ مجھے کام کی ضرورت ہے تو میں نے اس سے بولا جائو گھر چلی جائو میری والدہ سے مل لو ، میری والدہ نے اسکو کام پر رکھ لیا. گوندا نے کہا کہ لڑکی کو ٹھیک طرح سے کام نہیں آتا تھا لیکن وہ

ایکٹیو کافی تھی ، سنیتا نے کہا کہ ایک دن مجھے لگا کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے لڑکی کام والی لگتی نہیں ہے ، تو میں‌نے اسکو نوٹس کرنا شروع کر دیا ، اس نے ایک روز جب اپنے والد سے بات کی تو میں نے چھپ کر ساری باتیں سن لیں اور پتہ چلا کہ وہ گوندا کی مداح ہے اسکو دیکھنا چاہتی ہے اس لئے اس گھر میں نوکرانی بن کر آئی ہے اور وہ لڑکی کافی امیر تھی اس کے گھر میں 8 گاڑیاں تھیں لیکن گوندا کو ہر روز دیکھنے کےلئے ہمارے گھر میں کام کرنے آئی.

Shares: