لاہور : عید سے چند دن پہلے عدلیہ الاونس میں ترامیم کرکے حکومت نے عدلیہ ملازمین کو خوشخبر سنادی . اس حوالے سے حکومت نے عدلیہ کے الاؤنس میں ترامیم کردیں، محکمہ خزانہ نے ہائیکورٹ رجسٹرار اور سیشن جج کو آگاہ کردیا۔
عدلیہ کے حوالےسے ہونے والی ترامیم کے مطابق بلاک ہونیوالا الاؤنس موجودہ پے سکیل کیساتھ دیا جائے گا، پہلے عدلیہ کا الاؤنس 2008 کے پے سکیل کے مطابق دیا جارہا تھا، محکمہ خزانہ پنجاب نے ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت کی طرف سے اس فیصلے کےبعد اب عدلیہ ملازمین کو 2008 کے بعد تنخواہوں اور مراعات الاونس میں اضافہ کردیا جائے گا جس سے ملازمیں کو اپنے بقایا جات ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے.