لاہور:حکومت پنجاب نے عارضی طور پر پرائمری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھی تبادلوں پر پابندی عائد کر دی، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال، پابندی کا اطلاق 14 ستمبر تک ہوگا۔اس فیصلے کا مقصد ٹیچنگ ہسپتالوں میں خالی آسامیوں اور درکار وسائل کا اندازہ لگانا ہے.

محکمہ صحت حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھی لاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان کو پابندی کے اطلاق سے آگاہ کر دیا گیا، پابندی 14 ستمبر تک عائد رہے گی۔

اس عرصہ کے دوران کسی بھی قسم کے تبادلوں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ پرائمری ہیلتھ بھی تبادلوں پر پابندی عائد کر چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی

Shares: