اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کی ذاتی فوج ، تنظیم انصارالاسلام کو حکومت نے کالعدم قرار دے دیا۔ کابینہ نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی مسلح تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔مولانا فضل الرحمن اپنی ذاتی فوج سے بالکل اسی طرح سلامی لیتے ہیں ، جسطرح دنیا بھرکے کے ممالک کے سربراہان کسی خاص موقعع پر سلامی لیتے ہیں
لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !
اس اہم فیصلے سے متعلق اسلام آباد ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی 3 صفحات پر مبنی سمری 18 اکتوبر کو کابینہ ارکان کو بھیجی گئی تھی، جس کی منظوری اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن پر دی ہے۔
لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی سطح پر انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینےکا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بارے میں وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا
خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔