نیب آرڈینینس میں ترمیم،بڑوں بڑوں کو بی سے سی کلاس

0
44

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرنے والے کسی بھی شخص کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی۔نئی ترمیم کے بعد ملزم کو انکوائری، انویسٹی گیشن یا ٹرائل کے دوران بھی سی کلاس میں رکھا جائے گا، سی کلاس جیل سے متعلق ترمیمی بل کے سب سیکشن 10 میں نئی شق بھی شامل کی گئی۔

1-ارب دوکروڑ ڈالرزکی معافی مل سکتی ہے،

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے لیے آئندہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح حکومت نے بےنامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا۔ترمیم کے بعد بڑی بڑی کرپشن کرنے والے مگرمچھوں کو حاصل ہونے والی وی آئی پی سہولیات واپس لے کر سی کیٹگری کی سہولیات دی جائیں گی

روازے کھلے ہیں ، شیخ رشید نے کس کو کہہ دیا ؟

ترمیمی ایکٹ میں ’’وسل بلور‘‘ کی تعریف شامل کی گئی جبکہ سیکشن 2 میں شق نمبر 31 کا اضافہ بھی کیا گیا۔ نئی ترمیم کے مطابق اینٹی کرپشن کا کوئی بھی قانون بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرسکے گا۔ بےنامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کی ترمیم اور منظوری کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

زرداری کی طرح جیل میں رکھا جائے، نونی قیدیوں نے عجیب مطالبہ کردیا

Tagsنیب

Leave a reply