اساتذہ ، طلباء اور دیگر ملازمین میں منشیات پتہ چلانے کے لیے ٹیسٹ لیے جائیں گے ، یہ حکم کس نے دیا ؟

0
132

اسلام آباد:اساتذہ ، طلباء اور دیگر ملازمین میں منشیات پتہ چلانے کے لیے ٹیسٹ لیے جائیں گے ، یہ حکم کس نے دیا ؟کرسٹل آئس پر بھی سزا کیلئے قانون سازی کی جائیگی، یہ فیصلہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں کیا گیا۔

پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں‌نشے کی لت پر قابوپانے کے لیے یہ فیصلہ مجبورا کیا گیا ، اسلام اباد میں‌ تعلیمی اداروں میں‌نشے کے پھیلاوکو روکنے کے حوالے سے متعلو گفتگوکرتے ہوئے وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ قوم کے بچوں کو منشیات پر لگانے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے چاہے وہ کوئی وزیر ہو یا کوئی رکن اسمبلی ہو،راناثنااللہ کے منشیات برآمدگی کے ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

“اداکار فردوس جمال اور بیٹے حمزہ فردوس کے درمیان نظریاتی اختلافات ، حمزہ نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ،” لاک ہے

اداکار فردوس جمال اور بیٹے حمزہ فردوس کے درمیان نظریاتی اختلافات ، حمزہ نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ،

ذرائع کے مطابق سینیٹر سردار محمد شفیق ترین کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس میں وزیر نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں سیکرٹری انسداد منشیات امجد جاوید سلیمی نے کمیٹی کو انسداد منشیات کے سلسلے میں اقدامات پر بریفنگ میں‌کہا ڈیٹا بنک میں جرائم پیشہ عناصر کا تمام ڈیٹا ہوگا۔کرمنلز کی ٹریکنگ بھی اس نظام کے تحت کر سکیں گے.

“کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے” لاک ہے

کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے

وزیر انسداد منشیات نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان، پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس میں بلیک لسٹ کرانے میں لگا ہے،اس ڈیٹا بنک نے پاکستان کو دنیا میں بہترین ممالک میں شامل کر دیا،250 کے قریب عالمی تسلیم شدہ اداروں سے منی لانڈرز اور منشیات فروشوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔اسی اجلاس میں شہریار آفرید ی نے کہا کہ ایلیٹ اسکولز میں ڈرگز بہت استعمال ہو رہی ہیں،ہر اسکول میں اساتذہ ، کینٹین اسٹاف اور بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ ہوں گے۔

Leave a reply