کفایت شعاری مہم، صدر اور وزیراعظم کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ

0
33

اسلام آباد: کفایت شعاری مہم، صدر اور وزیراعظم کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کی ایک اور نئی مثال قائم کردی۔ حکومت نے صدر اور وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ اخراجات میں کمی کے لیے کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ آفسز کے خاتمے کے لیے صدر اور وزیراعظم کے اختیار سے متعلق ایکٹ 1975میں ترمیم لائی جائے گی۔ ترمیم کا مسودہ تیار لیا گیا، کل وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے۔ صدر، وزیراعظم دفاتر اور رہائش کے علاوہ کوئی کیمپ آفس نہیں بناسکیں گے۔ ترمیم کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ سے زائد کی بچت کی گئی تھی۔خیال رہے کہ ملک میں وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کررکھا ہے، جس کے تحت سرکاری افسران کے اخراجات میں کمی لاکر عوامی امور پر خرچ کرنا ہے، جو ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

Leave a reply