لاہور : ایک طرف ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ، تو دوسری طرف حکومتی اقدامات نے عوام کی پریشان کردیا ، حکومت کے اقدامات سے مزدورں ، مستریوں اور ہاوسنگ شعبہ سے وابستہ دیگر افراد کے دن برے آنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے. اطلاعات کے مطابق لاہور میں سموگ کا خطرہ برقرار، محکمہ ماحولیات نے سردیوں میں سموگ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے تیس ستمبر کے بعد پرانی ٹیکنالوجی اور دھواں چھوڑنے والے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام پروڈکشن یونٹس کو وارننگ لیٹرجاری کرکے اکتوبر سے دسمبر تک بھٹے بند رکھے جائیں گے۔ایک طرف حکومتی اقدامات میں بڑی تیزی تو دکھائی جارہی ہے. لیکن دوسری طرف حکومت اس صورت حال میں ہونے والی اینٹوں میں مہنگائی اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کی بے روزگاری کا کوئی بندوبست نہیںکیا
دوسری طرف صرف نئی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹے ہی پروڈکشن کرسکیں گے، جدید آلات کے بغیر کام کرنے والی سٹیل ملز اور دیگر فیکٹریاں بھی کام نہیں کرسکیں گی۔