سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر ، ٹائم اسکیل پرموشن کا فیصلہ ہوگیا

0
63

لاہور: کہیں اچھی خبریں تو کہیں بری خبریں ، ملازمین اچھی خبرسننے کو ترس گئے ، اطلاعات کےمطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹائم اسکیل پرموشن لینےوالے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، مستقل بھرتی ہونے والے ملازمین کی جوائننگ تاریخ سے ٹائم اسکیل پرموشن کاؤنٹ ہوگی۔

نئی پالیسی کے مطابق ایک ہی پوسٹ پر 10 سال کام کرنےوالے ملازمین کو ٹائم اسکیل پروموشن دے کر اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی، صوبائی محکموں نے اب باقاعدہ ورکنگ شروع کردی اور ملازمین نے اپنے متعلقہ محکموں کو درخواستیں دینا شروع کردیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ کنٹریکٹ کے بعد مستقل ہونےوالے ملازمین کی کنٹریکٹ سروس ٹائم اسکیل پرموشن میں کاؤنٹ نہیں ہو گی،اپ گریڈیشن اور پرموشن پانے والے ملازمین کی ٹائم اسکیل پرموشن بھی اپ گریڈیشن کے مطابق کاؤنٹ کی جائے گی، ٹائم اسکیل پرموشن سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ ہے.

یاد رہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کے لیےسابق دور حکومت میں ٹائم اسکیل پروموشن کی منظوری دی گئی تھی جس پر عمل درآمد اب ہورہا ہے

Leave a reply