لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل دسمبر کی تنخواہ دینے کاحکم دے دیا ہے۔یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی گئی ہےکہ تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل ہی تنخواہیں ادا کردی جائیں‌

ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس حوالے سے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ ادا کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی بھی اجازت دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب 23دسمبر کوایوان وزیراعلیٰ میں کرسمس کا کیک کاٹیں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونیوالی کرسمس کی اس تقریب میں مسیحی رہنما، تمام محکموں کے سیکرٹریزاور مسیحی ملازمین شرکت کریں گے۔یہ بات بھی بڑی خوشی کی تصورکی جاتی ہے کہ پاکستان میں عیسائی کمیونٹی کو ہرطرح کی مذہبی آزادی ہے

Shares: