لاہور:حکمرانوں کی بے حسی، دکھی انسانوں کا منصبوبہ 10 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا اطلاعات کے مطابق لاہور کے ایک بڑے ہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک کا منصوبہ 10 سال سے تاخیر کاشکار، منصوبہ بندی کے فقدان، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ابتدائی لاگت دگنی ہوکر سوا 2 ارب ہوگئی، آلات اور مشینری کی خریداری کیلئے مزید فنڈز درکار، نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کا انتظار ہے۔
شام: حلب میں مختلف مقامات پر بمباری، 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہرطرف آہ وبکا
ذرائع کےمطابق لاہور کے سروسز ہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ دس برس بعد بھی ادھورا پڑا ہے۔ 2009 میں شروع ہونے والے ریڈیالوجی بلاک کے منصوبے کی ابتدائی لاگت ایک ارب 17 کروڑ روپے تھی اور منصوبے کو دو برس کی مدت میں مکمل کیا جانا تھا۔ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت دو گنا ہو چکی ہے اور اب اس کی تکمیل سوا 2 ارب روپے سے ہوسکے گی۔
قانون فروغ نسیم ایک سابق اورایک موجودہ آرمی چیف کاکیس لڑیں گے
ریڈیالوجی بلاک کیلئے دس برسوں میں جو فنڈز دیئے گئے ان سے عمارت کا ڈھانچہ تعمیر ہوچکا ہے لیکن مشنیری اور طبی آلات کی خریداری مکمل نہیں ہوسکی ہے اور اب ڈالر کی قدر بڑھنے سے مزید فنڈز درکار ہیں تاکہ منصوبے کی تکمیل ہوسکے۔ریڈیالوجی بلاک کی لاگت میں اضافے کے باعث ایک مرتبہ پھرنظر ثانی شدہ پی سی ون تیار کیا گیا جس کی منظوری التوا کا شکار ہے۔