کورونا سے آگاہی سے متعلق حکومت کی جدوجہد قوم مان گئی ،7 زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری

لاہور:کورونا سے آگاہی سے متعلق حکومت کی جدوجہد کو شہبازشریف بے شک نہ مانیں مگرقوم مان گئی ،7 زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری،اطلاعات کے مطابق کرونا سے آگاہی اورکرونا سے مزاحمت کے لیے حکومت پاکستان جس محنت اورخلوص نیت سے کام کررہی ہے اس کے اثرات اسلام آباد سے لیکرملک کے دوردراز علاقوں تک دیکھنے کو ملے ہیں‌

 

ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں حکومت نے کورونا وائرس کی آگاہی کے لیے مختلف زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری کردی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے 7 زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری کی گئی ہے جس سے عوام با آسانی کورونا وائرس کی تصدیق شدہ معلومات اور آگاہی حاصل کرسکیں گے۔

ان 7 مقامی زبانوں میں انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان شامل ہے۔اس ہیلپ لائن سے شہری کوروناکی اپ ڈیٹ اور خطرےکی صورتحال بھی جان سکیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق واٹس ایپ ہیلپ لائن پرپیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمگیر وبا سے مقابلے کے لیے عوام کو پیغام دیا ہےکہ ’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘۔

خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments are closed.