توہین رسالت پر مبنی کتابوں پر پابندی کیلئے قانون بنارہے:سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان

0
46

لاہور:توہین رسالت پر مبنی کتابوں پر پابندی کیلئے قانون بنارہے،اطلاعات کےمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے مطابق ایسی غیر ملکی کتابوں اور نظریات پر پابندی لگائی جائے گی جو اسلام اور توہین رسالت پر مبنی ہو۔

ذرائع کے مطابق جامعہ اشرفیہ میں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب میں قاری محمد حنیف جالندھری سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق المدارس پاکستان کے نظریہ کی حفاظت کر رہے ہیں، اسلامی نظریہ ہی پاکستان کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی ایسی کتب اور لٹریچر پر پابندی لگائی جانی چاہئے اور ایسا نصاب فروخت کرنے پر بھی مکمل پابندی ہونی چاہئے ، کوئی بھی ملکی و غیر ملکی دینی کتاب یا مواد علما کونسل سے اجازت و سند کے بعد ہی پاکستان میں چھاپنے ، بیچنے اور کسی بھی ذرائع ابلاغ، آن لائن، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی جائے ۔

اس موقع پر قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ دینی اداروں کے مسائل حل کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ، دینی ادارے نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کے نظریہ کی حفاظت کیلئے مصروف عمل ہیں، محکمہ تعلیم کے ساتھ وفاق المدارس کی حالیہ میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ دینی ادارے اپنے غیر ملکی طلبہ کو تعلیمی ویزا کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کر سکتے ہیں۔ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو دینی مدارس کے 30 لاکھ طلبہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

Leave a reply