اسلام آباد : میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے آخری حد تک جاوں گا اور پھر عمران خان اسی وعدے کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، اسی سلسلے میں حکومت نے چھ ستمبر کو ‘یوم دفاع’ کو ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھی منایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر تمام دفاتر جمعہ کو سہ پہر 3 بجے بند ہوجائیں گے، دفاتر بند کرنے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات اور یادگاروں کا دورہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ جمعہ کو دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ‘کشمیر آور’ منایا گیا تھا کشمیر آور کے موقع پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ ہی تمام افراد اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔








