گونمنٹ آف پاکستان کے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے "مانو بلی” کو بھی فالو کر لیا گیا
گونمنٹ آف پاکستان کے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے "مانو بلی” کو بھی فالو کر لیا گیا
باغی ٹی وی :گورنمنٹ آف پاکستان کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ میں ایک ایک ایسے اکاؤنٹ کو فالو کیا گیا ہے جس کا اکاؤنٹ کا نام یا یوزر نیم مانو بلی ہے . اس کے علاوہ باقی تیرہ اکاؤنٹ وہ ہیں جن میں وزراء کے اکاؤنٹ ہیں . ان کے علاوہ فلانتھرو پسٹ اور دیگر گورنمنٹ آفیشل اکاؤنٹ ہیں.
عوام حکومت کی طرف سے اس تجسس میںہوتی ہے کہ وہ اپنے پراپیگنڈہ کے لیے کیا ٹؤل استعمال کرتی ہے . اور حکومت کی کارکردگی اور ہدایت و نظریات لوگوں تک پہنجانے کے لیے ایسے ٹولز کو استعمال کریں . اکاؤنٹ کو چلانے والوں کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت اس بارے کتنی سنجیدہ ہے .
واضح رہے کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے . گورنمنٹ سوشل میڈیا پر زیادہ مترک نظر آتی ہے اور اپنی معلومات لوگوں تک پہنچانے کے لیے دیگر حکومتوںسے متحرک نظر آتی ہے لیکن انسٹا گرام کا گورنمنٹ کا آفیشل اکاؤنٹ اس بارے میں کچھ اور بتا رہا ہے .