حکومت کی کڑی شرائط، نواز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو گئے

حکومت کی کڑی شرائط، نواز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کی جانب سے بیرون ملک بھجوانے کے مشروط فیصلہ کے بعد بیرون ملک علاج کے لئے جانے سے انکار کر دیا ہے ،نواز شریف کو ان کے خاندان نے منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے ،اسی ضمن میں شہباز شریف نے نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی تاہم نواز شریف نے انکار کر دیا کہ اب میں بیرون ملک نہیں جاؤں گا

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کی وجہ سے کنفرم نہیں ہو سکی، نواز شریف کو لے جانی والی ایئر ایمبولینس بھی تاحال پاکستان نہیں پہنچی.

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سفارشات کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ضمانت کے طورپربانڈز جمع ہیں،اس شخص سے سیکیورٹی بانڈزمانگے جا رہے ہیں جوبیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن آیا،اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کے ضمانتی بانڈزجمع ہیں.

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی شرائط غیرقانونی ہیں،حکومت نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہی ہے، حکومت نے آج ایک چھوٹی اورگری ہوئی حرکت کی،عدالت میں سیکیورٹی بانڈزجمع کردیے گئے اب کوئی بھی شرط غیرقانونی ہے ،عمران خان بیرون ملک کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹی وی اوراے سی اتروائیں گے،نوازشریف کی زندگی کا معاملہ ہے ,وزیر صحت نےبورڈ کی رپورٹ پڑھ کرسنائی کہ نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ افسوس ہے نواز شریف 3مرتبہ وزیراعظم رہےایک اچھا اسپتال نہ بناسکے،نوازشریف کی طبیعت اتنی خراب ہےلیکن ان کوگھر پررکھاہواہے،اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے لیکن وہ اس وقت گھرمیں ہیں اسپتال میں کیوں نہیں،ڈاکٹروں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ناسازہے،نوازشریف کواس وقت اسپتال میں ہونا چاہیے،نوازشریف جب سے گھرگئےکوئی ٹیسٹ بھی نہیں ہوئے،ہم نے ذیلی کمیٹی کوکہا اگرنوازشریف شورٹی رکھتے ہیں تونہیں روکیں گے،ایک بیٹا واپس آئےاورکہے میں ہوں یہاں پروالد کوعلاج کیلیے باہرجانے دیا جائے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف واپس نہ آئے توہم قوم کوکیا جواب دیں گے؟ ہم کافی پیشرفت دکھا چکے،اب شریف فیملی کوبھی دکھانا ہوگی، نوازشریف سے ہمارا ذاتی کوئی مسئلہ نہیں،قوم کے پیسوں کامعاملہ ہے، وزیراعظم نے کہا آزاد ذرائع سے تصدیق کرائی وہ واقعی بیمارہیں، کسی مجرم کو باہربھیجنے کی کوئی مثال نہیں ہے،عدالت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیتی توپھرہمارا مسئلہ نہیں تھا،عدالت معاملے پرحکم دے توہماری ذمہ داری ختم ہوجائے گی،

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی  لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

 

 

 

Comments are closed.