حکومت نالائقی کا ڈینگی وائرس ہے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی بے حسی اور مجرمانہ غفلت عوام کی جان لے رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نالائقی کا ڈینگی وائرس ہے جس نے نظام کو مفلوج بناکر رکھ دیا،حکومتی بے حسی اور مجرمانہ غفلت عوام کی جان لے رہی ہے .
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد3 ہزار سے تجاوز کر گئی،ڈینگی سے 5افرادکی ہلاکت کی ذمہ دار آپ کی نالائقی اور مجرمانہ غفلت ہے ،عمران صاحب نے قوم کو غربت اور بیماریوں کے حوالے کردیا ہے
خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے
واضح رہے کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں گزشتہ روز سے اب تک ڈینگی کے مزید 33 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 645 ہوچکی ہے۔
ڈینگی کے خلاف حکومت ناکام ، اب منبرومحراب سے یہ کام لیا جائے گا
صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 75نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں
پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ آ گیا