حکومت نواز کے علاج میں رکاوٹ نہ بنے، مریم اورنگزیب کی منتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور بیرون ملک روانگی کے حوالہ سے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایئرایمبولینس نے آج آنا تھا،حکومتی تاخیر کی وجہ سے ایئرایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہورہی ہے،نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے،
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،ڈاکٹرزکا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ہنگامی اجلاس شروع ہے،بارباراسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوز دینا نواز شریف کی صحت کیلیےخطرناک ہوسکتا ہے،حکومت کو نوازشریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کا قطعا احساس نہیں،نواز شریف کی صحت سےمتعلق قانونی تقاضے پہلے ہی پورے ہو چکے ہیں،حکومت نوازشریف کی صحت کولاحق خطرات کوپیش نظرعلاج میں رکاوٹ نہ بنے،
وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.