بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ، حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری داد دینے پر مجبور ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ٹکٹ کا اجراء کر دیا گیا،وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد باباگرونانک سے متعلق یادگاری ٹکٹ جاری کردیا گیا. یادگاری ٹکٹ کرتار پور راہداری کھولنے کے دن فروخت کے لیے دستیاب ہونگے.
سکھ یاتریوں کی سہولت کیلیے کرتارپور کمپلیکس میں پاکستان پوسٹ ایک ڈاکخانہ بھی قائم کرے گا ،کرتارپور کمپلیکس میں ڈاکخانہ سے سکھ یاتری یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ خرید سکیں گے ،یہ یادگاری ٹکٹ ملک بھر کے تمام ڈاکخانوں میں بھی فروخت کے لیے دستیاب ہونگے ،ان ٹکٹوں کو یونیورسل پوسٹل یونین کے 192 رکن ممالک میں فراہم کیا جائے گا.
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سکھ قوم کے محسن ہیں، سردار گوپال سنگھ
پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور مہندر سنگھ پال نے پنجاب حکومت کو عوام دوست بجٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کرتار پور راہداری کےلئے 100 کروڑ کے فنڈز رکھنے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں. اسی طرح پنجاب کے بجٹ میں گرونانک یونیورسٹی، ننکانہ صاحب کیلئے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں.