مشیر خزانہ بھی قوم کو تسلیاں دینے لگے، کیا کہا؟

0
42

پاکستان میں نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی ملازمت کے لئے بیرون ملک جا رہے ہیں، حکومت نے بھی ملازمت نہ ہونے کا اعتراف کر لیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوری تا اگست 3 لاکھ 73ہزار افراد ملازمتوں کیلیے بیرون ملک گئے ہیں،بیرون ملک ملازمتوں کیلیے جانےوالوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد کا اضافہ ہوا. آئی ایم ایف ،عالمی بینک ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 10ارب ڈالر ملے ،حکومت کے اخراجات کم کیے گئے ،سویلین حکومت کے اخراجات میں 40ارب روپے کمی کی گئی ،5 لاکھ اضافی افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ،

عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں بھی کمی کی گئی ،ریونیو میں سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے ،تین ماہ کے دوران کوئی ادھارنہیں لیا گیا ،پاکستان نے دو بڑے خساروں پر قابو پالیا ہے ،رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ میں بیرونی تجارت پر قابو پا لیا ہے،

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ برآمدات کے شعبے کو سبسڈی دی جا رہی ہے،ماضی میں ایکسچینج ریٹ کو ایک حد تک رکھنے کیلیے کئی ارب ڈالر ضائع کیے گئے،تین ماہ سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام آگیا ہے ،ہم نے کوشش کی ہے ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے تحت ہو،باہر سے سرمایہ کاری کیلیے 340 ملین ڈالر اضافہ ہواہے .

عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات کے اچھے اثرات آنا شروع ہو گئے،حکومت کے اخراجات آمدنی میں گیپ کو 36فیصد کم کیا ،ٹیکس وصولیوں میں 16فیصد اضافہ کیا گیا ہے،باہر سے سرمایہ کاری کیلیے 340 ملین ڈالر اضافہ ہواہے ،حکومت نے برآمدی سیکٹر کی مدد کی نتائج آنے لگے ہیں ،گزشتہ پانچ سال میں برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، فیکٹریز میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ملازمتیں نکلیں گی ،جنوری تا اگست 3 لاکھ 73ہزار افراد ملازمتوں کیلیے بیرون ملک گئے ہیں،بیرون ملک ملازمتوں کیلیے جانےوالوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد کا اضافہ ہوا.

آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

Leave a reply