ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ ، کس حکومت نے اور کیوں کیا ،

0
48

پشاور:ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ ، کس حکومت نے اور کیوں کیا ،خبر نے سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق اب ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اور اس سلسلے میں‌ڈینگی سے آگاہی دینے کے لیے مساجد کے ائمہ اور خطباء کی خدمات حاصل کرنے کا فیصل کرلیا گیا ہے ،

ڈینگی کے 2 مریض چل بسے، کس شہر میں ڈینگی نے تباہی مچارکھی ہے ، خبر نے ہلچل مچادی

ذرائع کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے خیبر پختونخوا کی حکومت نےملک بھر سے 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور حکومت اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی رواں برس اب تک 4000 سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ایسے میں خیبرپختونخوا حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے خطیبوں اور آئمہ مساجد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری 

ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے صوبہ بھر کے خطیبوں اور آئمہ کرام کو خط بھیجا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ لا علمی کے باعث ڈینگی بخار تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے،ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم میں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کام کر رہا ہے۔خط میں درخواست کی گئی کہ مساجد میں بھی عوام کو ڈینگی بخار سے بچاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔

Leave a reply