لاہور:مال روڈ پراحتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات،اطلاعات کےمطابق مال روڈ پر جلسے جلوسوں کا معاملہ، پنجاب حکومت نے جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ کے علاوہ بھی جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی
مال روڈ ریڈ زون میں جلسے جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنانے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے واضح احکامات انتظامیہ کو جاری کردئیے گئے ہیں۔ احکامات میں انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جی پی او چوک سے میاں میر تک کسی بھی صورت کوئی احتجاج نہ ہونے دے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناصر باغ کے علاوہ جلسے جلوسوں کے لیے کسی اور پوائنٹ کی بھی نشاندہی کریں۔
پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…
انتظامیہ کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بھی احتجاج کرنا چاہے اسے ریڈ زون کے علاوہ مقرر کی گئی جگہ کی نشاندہی کی جائے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے زبردستی ان مقامات پرگھسنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کافیصلہ کیا ہے،