لاہور:ہر روز ہڑتالیںکرنے والے ڈاکٹرز کا مطالبہ حکومت نے مان کر ان کو مستقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے. کیا یہ ڈاکٹرز اب مریض کے لیے مسیحا بنیں گے یا پھر روایتی ہٹ دھرمی پر رہتے ہوئے آئے روز بائیکاٹ کرکے مریضوں کو تڑپتے ہی رہنے دیںگی ، بہر کیف ڈاکٹروں کے لیے اچھی اور خوشی کی خبر یہ ہے کہ حکومت نے4 سال کنٹریکٹ مدت والے ہزاروں ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے4 سال کنٹریکٹ مدت والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سرکاری ہسپتالوں کو مراسلہ بھی جاری کردیا، مستقل ڈاکٹروں کیلئے تین سال تک دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینا لازمی ہوگا،سپیشل پے پیکج پر کام کرنے والوں کو مستقل نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان میں اب یہ کلچر بن کر رہ گیا ہے کہ ڈاکٹرز آئے روز کوئ نہ کوئی ایشو بناکر ہسپتالوں کا بایئکاٹ کرتے ہیں جس سے مریضوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

ڈاکٹروں کی عید ہوگئی ،حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا
Shares:







