گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد

سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کے احکامات کی رو شنی میں دیگرشہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم وفاع اور یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا -ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقادگورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآباد میں ہوا-سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ آج ملک بھر میں ڈیفنس ڈے یو م یکجہتی کشمیر کے ساتھ منایا جا رہا ہے 6 ستمبر کا دن پاکستانی افواج کی جرات اور بہادری کی یاد تازہ کرنے کے لیے منایا جا تا ہے انہوں نے تقریب کے شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب میں شریک ہوکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا -ایم پی اے ساجدہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ انڈیا ہی اقوام متحدہ سے جنگ بندی کی بھیک مانگنے گیا تھا اسے ذھن نشیں کرلینا چاہیئے کہ یہ بھیک دوبارہ نہیں ملے گی -ڈی پی او رانا شعیب محمود اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے6 ستمبر1965 ء کے حوالے سے بھارت کی جانب سے نا پاک عزائم لے کر پاکستان پر حملہ کرنے اور اپنے ہی پیروں کی دھول چاٹ کر واپس بھاگنے،پاکستان کی تینوں افواج کی جرات اور دلیری پر تفصیل سے گفتگو کی -سٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈ ماسٹر محمد شاہد نے انجام دیتے ہوئے یو م دفاع اور تنازعہ کشمیر اپنے خوبصورت الفاظ میں بیان کیا -قبل ازیں تقریب میں 8 بجکر 58 منٹ پر سائیرن بجایا گیا -بعد ازاں پرچم کشائی کی گئی پاکستانی اور کشمیر کے قومی ترانے چلائے گئے -تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور یو م دفاع کے موضوع پر تقریریں کیں -ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے انعقاد کا اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی بہترین کوآرڈینیشن، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل اور ڈی ڈی او ایجوکیشن محمد الیاس باجوہ کے تسلی بخش انتظامات کو سراہا اور دیگر محکمہ جات کی اپنے بھر پور انداز میں ریلی میں شرکت کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا –

Comments are closed.