کراچی :حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گی، اطلاعات کےمطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی پریس کلب کے رکنی وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات ہوئی جبکہ گورنر سندھ نے نو منتخب اراکین کو مباکباد بھی دی۔
اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل، صحافیوں کی فلاح و بہبود میں کراچی پریس کلب کے کردار ، آزادی صحافت، کلب کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد کے اراکین نے گورنر سندھ کو صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ، اور رہائشی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کی درخواست کی۔
ملاقات میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی پریس کلب جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا حصہ ہے اور اس کے اراکین نے جمہوریت اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے نمایاں خدامات انجام دی ہیں اور وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
وفد کی قیادت کلب کے صدر امتیاز خان فاران کررہے تھے جبکہ اس موقع پر اراکین میں نائب صدر سعید سربازی، سیکریٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر، اے جبار ناصر، بینا خان، وحید راجپر، لیاقت مغل،، زین علی، سعید لاشاری، طاہر حسن خان، جبار خان،اے ایچ خانزادہ، طارق ابوالحسن اور دیگر شامل تھے۔
۔