جی پی او متعفن پانی کی زد میں

جی پی او متعفن پانی کی زد میں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) جی پی او شیخوپورہ جو شہر کی مصروف ترین جگہوں میں سے ہے جہاں روزانہ سیکڑوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے کے اطراف میں بستے مکینوں نے پانی کا رخ جی پی او کی طرف موڑ رکھا ہے جہاں پانی کو مناسب نکاس نہ ملنے کی وجہ سے پوسٹ آفس کے سامنے پانی جمع ہوکر بد بو دار تعفن کا باعث بن رہا ہے
جمع شدہ اس پانی کی وجہ سے پوسٹ آفس کے اندر جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مچھروں کی افزائش اس پر مستزاد ہے
جنرل پوسٹ آٰفس کے ایک عہدے دار نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہ صرف راہگیر بلکہ آفس کا عملہ بھی اس سب سے بہت پریشان ہے
انہیں نہ صرف موٹر سائیکل پارکنگ میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ آتے جاتے وقت اس گندے پانی کو اینٹوں کی مدد سے عبور کرنا پڑتا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عمر رسیدہ افراد کو اینٹوں کی مدد سے یہ مرحلہ عبور کرنے میں اذیت کا سامنا ہے وہیں متعدد مرتبہ یہاں سے لوگ پھسل کر گر بھی چکے ہیں جس سے انہیں چوٹیں بھی آئی ہیں
شہر کا مرکزی پوسٹ آفس ہونا ایک اہمیت کا حامل ہے لیکن وہاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ برابر تکلیف میں مبتلا ہیں لہذا ڈپٹی کمشنر،. اسسٹنٹ کمشنر سمیت متعلقہ اداروں سے پر زور درخواست ہے کہ پہلی ہی فرصت میں یہاں نہ صرف صفائی کروائی جائے بلکہ نکاسی آب کا مناسب بندوبست کر کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ جنرل پوسٹ آفس کا عملہ اور یہاں آنے والے متعلقین سکھ کا سانس لے سکیں

Comments are closed.