گرین شرٹس نے آخر فتح کا مزہ چکھ لیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . تیسرا ٹی 20،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی.شاہینوںنے تیسرے میچ میں آخر کار فتح کا مزا چکھ لیا .تیسراٹی 20،محمدرضوان 89 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورررہے.پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا.پتان شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے.فہیم اشرف 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے.
نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1۔2سے جیت لی. پاکستان نے 174رنز کا ہدف آخری اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا.دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے شروع ہو گا.
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا، اوپنرز محمد رضوان اور حیدر علی نے 6 باونڈری شاٹس کھیلیں تاہم 40 کے مجموعی سکور پر حیدر علی کگلجین کی بال پر کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ آئے تو پچھلے میچ کی طرح اچھی اننگز کھیلیں، انہوں نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ پہلے فیلڈن کا فیصلہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی.
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں سے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا تاہم گپٹل نے 19 سکور ہی بنائے تھے کہ حارث روف کی بال پر آوٹ ہو گئے، ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔ ان کے بعد کین ولیم سن آئےجو صرف 1 رن بنا کر چلتے بنے۔ ٹم سیفرٹ نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کا اضافہ کیا تاہم وہ بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور فہیم اشرف کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے 63 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، گلین فلپس 31 اور مارٹن گپٹل 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں