قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار
باغی ٹی وی :گرین شرٹس انگلینڈ کے دورہ پر ہے لیکن: قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار ہونے لگی، نوجوان بلے باز خوشدل شاہ انگوٹھے میں فریکچر کے سبب تین ہفتے کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوشدل شاہ اس وقت سکواڈ کے مابین کھیلے جا رہے چار روزہ میچ میں شریک نہیں ہیں اور 24 سے 27 جولائی تک ڈربی میں کھیلے جانے والے دوسرے چار روزہ میچ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
خوشدل شاہ الٹے ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تین ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
بیان کے مطابق ناخن اپنی جگہ برقرار ہے اور اس پر چوٹ نہیں آئی لہٰذا آرتھوپیڈک سرجن، ٹیم فزیشن اور ٹیم فزیو تھراپسٹ پرامید ہیں کہ خوشدل شاہ آئندہ ہفتے کے آخر میں ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔ 25سالہ خوشدل دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب پاکستان کے 29 رکنی سکواڈ کا حصہ ہی
واضح رہے کہ گرین ٹیم میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری شامل ہیں
وائٹ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیرشامل ہیں
اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔