کراچی ٹیسٹ :گرین شرٹس کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

0
46

کراچی ٹیسٹ گرین شرٹس کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

باغی ٹی وی :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور اظہر عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کی طرح دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 5 رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی بولڈ ہو گئے۔
قبل ازیں کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ ہے، بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں عثمان شنواری کی جگہ یاسرشاہ کو شامل کیا گیا ہے تاہم 10 سال بعد اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم کو پھر ڈراپ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بارش اور کم روشنی کے سبب ڈرا ہو گیا تھا، سری لنکا نے 306 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے۔

Leave a reply